اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے شہر تعز کے عالم دین شیخ عدنان جنید التعزی نے بتایا کہ شہر تعز کے قریب الصراری نامی دیہات پر تکفیریوں نے حملہ کرکے دسیوں سادات اور خاندان ہاشمی کا قتل کیا ہے۔
شیخ عدنان التعزی کے بقول تکفیریوں نے الصراری میں سادات کے گھروں کو نذر آتش کردیا اور ان کی خواتین کی بھی بے حرمتی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آل سعود کے آلہ کاروں نے یمن کے صوبہ تعز کے دیہات الصراری میں تازہ ترین درندگی میں 50 افراد کا انتہائی بے دردی سے قتل عام کیا ہے۔
تکفیریوں نے ان 50 افراد کہ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، کے سرقلم کئے ہیں اور ان کی لاشوں کو آگ لگادی اور اس علاقے میں واقع بزرگ صوفی جمال الدین کی قبر کھود کر ان کی ہڈیوں کو آگ لگادی۔
ظالم تکفیریوں نے اس علاقے میں واقع ایک مسجد کو بھی نذر آتش کردیا اس غیرانسانی واقعہ کی یمن کی سوشل تنظیموں اور سیاسی جماعت نے شدید مذمت کی ہے۔






















.......
/169